موٹر سائیکل درخت سے ٹکرانے پر2نوجوان جاں بحق

چونیاں(نامہ نگار)چونیاں بائی پاس پر موٹر سائیکل بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرانے کے نتیجے میں دو نوجوان جاں بحق ہو گئے ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ چونیاں بائی پاس پر کوٹ پربیرا کے قریب کنڈان موڑ کے مقام پر پیش آیا۔ موٹر سائیکل درخت سے ٹکرانے کے نتیجے میں 28سالہ امیر شاہ اور23سالہ ابو بکر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اور پولیس کی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق دونوں نوجوانوں کے سر پر شدید چوٹیں آئیں جو ان کی موت کا سبب بنیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں