اسلام آباد (بیوروچیف) حکومت نے موٹر سائیکل اور رکشہ سواروں کو پیٹرول پر سبسڈی فراہم کرنے کے لیے ایک موبائل ایپلیکیشن تیار کرلی ہے، ذرائع کے مطابق اس منصوبے پر عملدرآمد جلد شروع کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں صرف 70 سی سی موٹر سائیکلوں اور رکشوں کو سبسڈی دی جائے گی، جبکہ 70 سی سی سے زائد موٹر سائیکل اس اسکیم کے تحت اہل نہیں ہوں گے۔ اہل سواروں کو ماہانہ 20 لیٹر پیٹرول پر فی لیٹر 100 روپے سبسڈی فراہم کی جائے گی۔اس اسکیم کے تحت موٹر سائیکلوں اور رکشوں کی رجسٹریشن وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کے تعاون سے کی جائے گی۔ پیٹرول کی فراہمی اور سبسڈی کے کوٹے کی نگرانی بھی اسی موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق آئندہ ہفتے سے موٹر سائیکل اور رکشہ سواروں کو کوٹے کی بنیاد پر فی لیٹر 100 روپے موٹر سائیکل سبسڈی کیلئے موبائل ایپ تیار، درخواستیں آن لائن ہوں گی



