34

موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے سٹیج ڈانسر زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ ریل بازار کے علاقہ راجباہ روڈ پر امریکن ہسپتال کے قریب موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے سٹیج ڈانسر سوہا بری طرح زخمی ہو گئی، مضروبہ کو ہسپتال پہنچا دیا گیا، پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے سٹیج ڈانسر سوہا سبینہ تھیٹر میں شو کرنے کے بعد رات گئے گاڑی پر سوار ہو کر ہوٹل جا رہی تھی کہ جب وہ راجباہ روڈ پر امریکن ہسپتال کے قریب پہنچی تو تعاقب میں آنے والے موٹرسائیکل سواروں نے گاڑی پر فائرنگ کر دی، گولیاں دروازے کو چیرتی ہوئی ڈانسر سوہا کے ٹانگ میں لگنے سے بری طرح زخمی ہو گئی، موٹرسائیکل سوار ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں