موٹر سائیکل سوار افراد نے زرگر کو گولیاں مار دیں

ماموں کانجن (نامہ نگار ) دو نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سوار افراد نے 55سالہ شخص کو گولیاں مار کر شدیدزخمی کردیا ،ملزم موقع سے فرار ہوگئے پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یٰسین ولد عبدالطیف بھٹی سکنہ 556گ ب دربار صلاح الدین سے اپنی جیولر کی شاپ بند کر کے گھر جا رہا تھا کہ 556گ ب موڑ پر دو نامعلوم 125موٹرسائیکل سوار افراد نے یٰسین پر فائرنگ کردی ۔فائر یٰسین کے منہ میں بائیں جانب لگنے سے شدید زخمی ہوگیا مضروب فوری طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع پر ڈی ایس پی تاند لیا نوالا بھی تھانہ ماموں کانجن نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔پولیس تھانہ ماموں کانجن نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں