موٹر سائیکل سوار باپ بیٹا ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے

گوجرہ(نامہ نگار)موٹر سائیکل سوار باپ بیٹاٹریفک حادثہ میںجاں بحق ہو گئے۔معلوم ہوا ہے کہ الحبیب ٹائون جھنگ کے رہائشی محمد اشرف اوراس کا بیٹا فہیم اشرف موٹر سائیکل پر سوار گوجرہ کی جانب آرہے تھے کہ تھانہ صدر گوجرہ کے علاقہ جھنگ روڈ کے چک نمبر430ج ب کے قریب ایک دوسرے موٹر سائیکل سوار سے ٹکر ہو گئی اور بعدازاں وہاں سے گزرنے والی کارسے ٹکراگئے جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔جو شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔اطلاع ملنے ریسکیو1122کے اہلکار وں نے ان کی نعشیں تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال گوجرہ منتقل کیں ۔تھانہ صدر پولیس گوجرہ نے متوفیاں کی نعشیں تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں۔اور پولیس مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں