موٹر سائیکل سوار حادثہ میں جاں بحق،نوجوان تاوان کیلئے اغوا،تاجر کے گھر پونے2کروڑ کی واردات

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) روشن والی جھال کے قریب تیز رفتار ٹرک کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق’جمیل پارک میں ناقص اشیا ء تیار کرنے والا یونٹ پکڑا گیا’مقامی فیکٹری کے آفیسر کے بیٹے کو اغواء کرکے بھتہ ادا کرنے کی کال گلستان کالونی میں چور تاجر کے گھر سے پونے دو کروڑ کے زیورات، نقدی اور قیمتی سامان لے اُڑے پولیس مصروف تفتیش ہے۔تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ روشن والی جھال کے قریب تیز رفتار ٹرک کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوار اسد ولد سراج سکنہ شاہ کوٹ زندگی کی بازی ہار گیا پولیس نے نعش تحویل میں لیکر حادثے کے مرکتب ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے جمیل پارک اضافی آبادی میں کامیاب چھاپہ مار کر ناقص’خشک دھنیا تیار کرنے والا یونٹ پکڑ لیا،ایک ہزار کلو رنگ،ناقص خشک دھنیا،بیج،بھاری مقدار میں ٹیلکم پائوڈر،نان ٹریس ایبل رنگ اور مسکنگ ڈرم قبضہ میں لیکر ملزم کو حوالہ پولیس کردیا،مدینہ ٹائون کے علاقہ ریلوے آفیسر کالونی کے رہائشی بلال اقبال نے بتایا کہ وہ208چک بیسٹ ایکسپورٹ پر کام پر جارہا تھا کہ نامعلوم ملزم نے کال کرکے کہا کہ اس کا بیٹا احمد ان کے قبضہ میں ہے رقم کا بندو بست کرو رقم ادا نہ کرنے پر بچے کو قتل کردینگے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شرو ع کردی،علاوہ ازیں تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقہ93پلی کے قریب مسلح ڈاکوئوں نے ناکہ لگا کر نجی مل کے ورکرز کی بس کو روک کر گن پوائنٹ پر محنت کشوں سے بھاری نقدی،موبائل فونز اور طلائی گھڑیاں چھین کر لے گئے اور سرگودھا روڈ کے علاقہ گلستان کالونی نمبر2کے رہائشی تاجر نعمان امجد نے بتایا اس نے گھر کے شادی کے فنگشن کیلئے55تولے زیوارت گھر کے سیف میںرکھے ہوئے تھے اور شادی میں شرکت کیلئے میر پور خاص گئے ہوئے تھے کہ ان کی عدم موجودگی میں چور گھر کے تالے توڑ کر 55تولے طلائی زیورات ،13عدد قیمتی گھڑیاں،3لاکھ کی نقدی،لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی پارجات اور دیگر سامان چوری کرکے فرار ہوگئے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے سماج دشمن عناصر کی تلاش شروع کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں