موٹر سائیکل سوار خاتون چہرے پر تیزاب پھینک کر فرار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ مدینہ ٹائون کے علاقہ کہکشاں کالونی میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار خاتون کے چہرے پر تیزاب پھینک کر فرار ہو گئے، بعدازاں موبائل فون پر مسیج کر کے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق کہکشاں کالونی کی رہائشی شائستہ سمائل نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ وہ کام کے سلسلہ میں بازار جا رہی تھی کہ نامعلوم موٹرسائیل سواروں نے اسکو روک لیا اور چہرے پر تیزاب پھینک کر فرار ہو گیا، جسکی وجہ سے نہ صرف اس کا جسم جھلس گیا بلکہ اس کے چہرے اور جسم پر چھالے بھی بن گئے، مضروبہ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا اور اس کے فون جسکی سم رابعہ خالد کے نام پر تھی اس پر بیہودہ مسیجز کئے اور دھمکیاں دیں کہ ابھی تو چہرے پر تیزاب پھینکا ہے جان سے مار دینگے، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں