موٹر سائیکل سوار مخالفین کی فائرنگ سے زخمی

گوجرہ (نامہ نگار) ڈیوٹی پر جانے والاموٹر سائیکل سوار مخالفین کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگیا۔ معلو م ہوا ہے کہ چک نمبر 370 ج ب طارق آ باد کا حیدر علی موٹر سائیکل پر سوار ہوکراپنے کام پر چک نمبر 159 گ ب جارہا تھا کہ مونگی روڈ کی انی پلی کے قریب اسکے مخالفین گاؤ ں مذکور کے احمد اور عبداللہ موٹر سا ئیکل پر آ گئے اور اسکو روک کر اس پر فا ئرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا اورملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ شدید زخمی کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتا ل پہنچایا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں