1

موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکو شہریوں کو لوٹنے کے بعد فرار

گوجرہ(نامہ نگار)موٹر سائیکل سوارڈاکو ئو ں نے گن پوائنٹ پر دومختلف وارداتوں میں شہریو ںکو مال وزر سے محروم کر دیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر278رب کامحمد عبداللہ موٹر سائیکل رکشہ پرمختلف چکوک میں سیل مینی کرتاہے جوحسب معمول چک نمبر157گ ب کے قریب واپس آرہاتھاکہ جس کوموٹر سائیکل سوارڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک لیااورجان سے مار دینے کی دھمکی دے کر اس کے قبضہ سے موبائل ونقدی کل مالیت 75 ہزارروپے نقدی چھین لیئے ۔ انصار کالونی گوجرہ کاامتیاز اپنی دکان کریانہ پرموجود تھاکہ جہاں موٹر سائیکل سوارڈاکوآگئے اور اسلحہ کے زور پرہزاروں روپے نقدی وغیرہ چھین لئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں