موٹر سائیکل سوار ملزمان خاتون اور اسکے بھانجے پر تیزاب پھینک کر فرار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ صدر سمندری کے علاقہ 464 گ ب کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزمان خاتون اور اس کے بھانجے پر تیزاب پھینک کر فرار ہو گئے، جس سے خاتون اور اس کے بھانجے کا چہرہ اور جسم بری طرح جھلس گیا، مضروبان کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال پہنچا دیا گیا، سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے تیزاب گردی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیل کے مطابق سمندری کے علاقہ 463 گ ب کی رہائشی جمیلہ بی بی نے بتایا کہ وہ اپنے بھانجے احسن ولد زمان کے ہمراہ رشتہ داروں کو ملنے جا رہی تھی کہ جب وہ 464 گ ب کے قریب پہنچے تو اس کی سوتن کا بیٹا علی اپنے ساتھی کے ہمراہ آیا اور ان پر تیزاب پھینک کر فرار ہو گیا، جسکی وجہ سے ان کے چہرے اور جسم بری طرح جھلس گئے۔ تاہم پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ملزمان علی وغیرہ کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں