41

موٹر سائیکل سوار نوجوان دیوار سے ٹکرا کر جاں بحق

جڑانوالہ(نامہ نگار)سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے دیوار کیساتھ ٹکرانے کے باعث موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق،نوجوان زخمی ہو گیا،حادثہ اڈا جوہل کے قریب پیش آیا، تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ تھانہ بلوچنی کی حدود شیخوپورہ روڈ اڈا جوہل کے قریب سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے دیوار کیساتھ ٹکرانے کے باعث موٹر سائیکل سوار ایک شخص قاسم ولد فتح محمود ساکن میانوالی جاں بحق، ایک نوجوان عدنان ساکن خوشاب زخمی ہو گیا اطلاع پر ریسکیو اہلکاروں نے بروقت پہنچ کر زخمی ہونے والے نوجوان کو طبی امداد کے بعدہسپتال منتقل کر دیا جبکہ جاں بحق ہونیوالے شخص کی لاش کو پولیس کے سپرد کر دیا پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالہ کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں