موٹر سائیکل سوار ٹرک سے ٹکرا گئے،1جاں بحق دوسرا زخمی

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شورکوٹ روڈ پر چک نمبر 315گ ب کے قر یب ٹریفک کا ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل سوار ٹرک سے ٹکرا گئے۔ حادثے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ریسکیو کے کنٹرول روم کوروڈ ٹریفک حادثے کی اطلاع موصول ہوئی۔ اطلاع ملتے ہی پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو کی موٹر بائیک سروس اور ریسکیوایمبولینس نیفوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق شدید زخمی ہونے والے شخص کی شناخت شہباز عباس ولد ظہور حسین (عمر 25 سال) کے نام سے ہوئی، جنہیں دائیں ٹانگ (ٹبیا فیبولا) کا فریکچر آیا۔ زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ منتقل کر دیا گیا۔ ان کا تعلق 503 میرک سیال، شورکوٹ سے بتایا جاتا ہے۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت حسنین ولد خادم حسین شاہ (عمر 44 سال) کے نام سے ہوئی، جنہیں سر پر شدید چوٹیں اور جسم کے مختلف حصوں میں فریکچر آئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو بھی ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ منتقل کر دیا۔ریسکیو کے مطابق حادثے کی مزید وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ پولیس نے بھی موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں