75

موٹر سائیکل سوار پول سے ٹکرا کرجاں بحق

گوجرہ(نامہ نگار) موٹر سائیکل پول سے ٹکرانے کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوارنوجوان جاں بحق دوسراشدیدزخمی ہو گیا۔معلوم ہواہے کہ لاہورکارہائشی سیف عرف سیفی اورجھنگ کا رہائشی محمدسیف مونگی بنگلہکے ایک زمیندارکے پاس ملازمت کر تے تھے جو موٹر سائیکل پر سوارمونگی بنگلہ سے گوجرہ کی طرف آرہے تھے کہ چک نمبر160گ ب کالیکی کے قریب تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل بے قابو ہو کر پول سے جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں وہ دونوں موٹر سائیکل سے گر کر شدید زخمی ہو گئے جبکہ20سالہ سیف عرف سیفی شدیدزخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے جاں بحق ہو گیاشدیدزخمی کو تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال گوجرہ منتقل کر دیا گیاہے تھانہ صدر پولیس نے متوفی کی نعش تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی اور مصروف کارروائی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں