گوجرہ (نامہ نگار)موٹر سائیکل سوار ڈاکوخا تون سمیت دو افراد سے مال وزر چھین کر فرارہو گئے ۔معلوم ہواہے کہ صائمہ سروراپنے بھائی کے گھرواقع مہدی محلہ جا رہی تھی کہ گلی نمبر2میں ا سے موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے ا سلحہ کے زور پر رو ک لیااورجان سے مار دینے کی دھمکی دے کر اس سے پہنے ہو ئے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اترواکر چھین لئے جبکہ چک نمبر250گ ب کاحسنین اپنے گائوں کی جانب جا رہا تھاکہ مونگی بنگلہ کے علاقہ میں موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم ڈاکوئوں نے اسے اسلحہ کے زور پر روک لیا اورجان سے مار دینے کی دھمکی دے کر اس سے 38ہزارروپے سے زائد کی نقدی وقیمتی موبائل لوٹ لیااور کامیاب واردات کے بعد فرارہو گئے۔اطلاع ملنے پرتھانہ سٹی و چوکی مونگی بنگلہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ڈاکوئوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
40