موٹر سائیکل سوار کھال میں گر کر جاں بحق،دو خواتین شدید زخمی

گوجرہ (نامہ نگار) مونگی بنگلہ روڈ پرموٹر سائیکل سوار کھال میں گر کر جاں بحق ،دو خواتین شدید زخمی ہوگئیں۔معلوم ہوا ہے کہ چک نمبر 156 گ ب کا ناصر محمود اپنی موٹرسائیکل پر اپنی 60سالہ والدہ سکینہ بی بی اور چالیس سالہ بھابھی ثمینہ بی بی کے ہمراہ شہر سے گاؤں جارہا تھا کہ موٹر سائیکل کی لائیٹ نہ ہونے کے باعث موٹرسائیکل سائیکل کھال میں گر گئی جس کے نتیجہ میں تینوں شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرزہسپتال گوجرہ منتقل کیا گیا جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے تیس سالہ ناصر محمود دم توڑ گیا جبکہ اسکی والدہ اور بھابھی کو طبی امداد کی فراہمی جاری ہے اطلاع ملنے پر صدر پولیس نے گوجرہ نے نعش تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی ہے نوجوان کی نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا جس سے ہر آنکھ آشکبار ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں