موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ اور بیگ ویومرز کا استعمال یقینی بنائیں،CTOناصر جاوید

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ اور بیک ویو مررز کے استعمال کو یقینی بنائیں تمام تعلیمی ادارے اور ایسے ادارے جہاں پر موٹر سائیکل سواروں کی اکثریت ہے ان سے بغیر ہیلمٹ اور بغیر بیک ویو مررز کے آنیوالے طلبہ اور شہریوں کے حوالے سے سخت اقدامات کرنے کے لیے متحرک ہیں خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف اور بلاامتیاز کارروائیاں ضلع بھر میں کی جا رہی ہیں تمام ٹریفک سرکلز میں ڈی ایس پیز ٹریفک ٹریفک وائیلیشنز کی خود مانیٹرنگ کر یں اور رش کے اوقات میں اپنے اپنے سرکل میں بہتر ٹریفک بہا کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر ناصر جاوید رانا نے ضلع بھر کے ٹریفک افیسر سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے ڈرائیونگ کرنا اور ون وے کی خلاف ورزی کے حوالے سے بھی بھرپور کاروائیاں عمل میں لائی جائیں ان تمام کاروائیوں کا مقصد سڑکوں پر شہریوں کے سفر کو ہر حال میں محفوظ بنانا اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں