83

موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں ‘ چیف ٹریفک آفیسر چوہدری آصف صدیق

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ٹریفک شعور اجاگر کرنا وقت کی ضرورت ہے سٹی ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن یونٹ کی جانب سے ٹریفک آگاہی کے لیے سرگرمیاں قابل تحسین ہیں ایسے عوام دوست اقدامات سے سڑکوں پر قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ ممکن ہوگا ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر چوہدری آصف صدیق نے اے ایس ایف افسران سے ٹریفک قوانین آگاہی سیمینار کے موقع پر کیا۔ سی ٹی او کا کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنائیں، موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کا استعمال کریں۔ زائد دھواں دینے والی گاڑیوں کو سڑکوں پر مت لائیں اپنی گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال کریں سٹی ٹریفک پولیس انفورسمنٹ کے ساتھ ساتھ ٹریفک آگاہی سرگرمیوں کو تسلسل سے جاری رکھے ہوئے ہے تاہم حادثات کی روک تھام کے لیے تمام اداروں اور شہریوں کا تعاون بہت ضروری ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ائر پورٹ سکیورٹی فورس نے سیمینار میں شرکت کرنے پر سی ٹی او فیصل آباد کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن یونٹ کی طرف سے اے ایس ایف افسران کو ٹریفک آگاہی دینے کیلئے آئندہ بھی ایسے پروگرام ترتیب دیئے جاتے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں