45

موٹر سائیکل سے گرنے والے ماں بیٹے کو ٹرالر نے کچل ڈالا

جڑانوالہ(نامہ نگار)موٹر سائیکل سلپ ہونے سے پیچھے سے آنیوالے ٹرالر تلے آ کر ماں جاں بحق بیٹا زخمی ہو گیا،حادثہ مکوانہ بائی پاس کے قریب پیش آیا،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گائوں چک نمبر 229 ر-ب کا رہائشی زرغام اپنی والدہ اختر بی بی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ تھانہ کھرڑیانوالہ کی حدود مکوانہ بائی پاس مائی مستانی کے قریب موٹر سائیکل سلپ ہو گیا اور پیچھے سے آنیوالے ٹرالر نے کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں ماں جاں بحق اور بیٹا زخمی ہو گیا اطلاع پر ریسکیو اہلکاروں نے زخمی ہونیوالے نوجوان کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا اور جاں بحق ہونیوالی خاتون کی لاش کو پولیس کے سپرد کر دیا پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالہ کر دیا ہے تاہم پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں