2

موٹر سائیکل لائسنس کے اجراء کے کیمپ کا افتتاح

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ڈائیز اینڈ کیمیکلز مرچنٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے معزز ممبران کی سہولت کے لیے موٹر سائیکل ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے کیمپ کا صدر نبیل احمد چوہان نے افتتاح کیاجو کامیابی کے ساتھ منعقد کیا گیا اس موقع پر صدر نبیل احمد چوہان نے کہایہ سہولت حافظ ناصراور تمام عہدیداران کی خصوصی کاوشوں ہے ہم سٹی ٹریفک پولیس اور ٹیم کے شکر گزار ہیں جنہوں نے موقع پر آ کر ممبران کو آسان اور منظم طریقے سے یہ سہولت فراہم کی اورڈائیز اینڈ کیمیکلز مرچنٹس ایسوسی ایشن ہمیشہ اپنے ممبران کی سہولت، قانونی آگاہی اور فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہے ان شااللہ آئندہ بھی ایسے مفید اقدامات جاری رہیں گے اس موقع پرسٹی ٹریفک پولیس اور ٹیم نے بریفگ دی اورکہاڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی اب شہری موبائل فون پر لائسنس ڈان لوڈ کرسکیں گے تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس نے پنجاب بھر میں بغیر لائسنس کے گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف مہم شروع کر دی ہے اس مہم کا مقصد لوگوں کو ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کی ترغیب دینا ہے جو اہل امیدواروں کو نظریاتی اور عملی ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد جاری کیا جاتا ہے بعض اوقات شہری اپنا ڈرائیونگ لائسنس رکھنا بھول جاتے ہیں ایسی صورت حال کا ایک حل ہے پنجاب پولیس نے ایک آن لائن سروس شروع کی ہے جو شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کی سافٹ کاپی فراہم کرتی ہے، جو وہ اپنے اسمارٹ فون میں رکھ سکتے ہیں اور جب اہلکار مطالبہ کریں تو دکھا سکتے ہیں کیمپ میںچوہدری یاسین ظفر،محمود الہی،حافظ ناصر،نجم چوہان،امتیاز علی عامر،خالد جاوید سہگل، اعجاز الحق بیگ ودیگر ممبران نے بھرپورشرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں