موٹر سائیکل مار کر بچے کو زخمی کرنے و الے کے خلا ف مقدمہ درج

گوجرہ(نامہ نگار)موٹر سائیکل کی ٹکر مار کر5سالہ بچے کو شدید زخمی کر نے والا قانون کی زد میں آگیا ۔چک نمبر180گ ب کے جمشید اکرم کا5سالہ بھانجا گھر کے باہر کھیل رہاتھاکہ اس دوران اصغر علی نے موٹر سائیکل کی ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر منتقل کیاگیا جہاں پر طبی امدادکی فراہمی جاری ہے ۔جبکہ ملزم موقع سے فرارہو گیا۔اطلاع ملنے پر صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلا ش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں