پشاور(بیورو چیف)وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ شفیع جان نے احساس فیول سپورٹ پروگرام کے حوالے سے یہاں سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ نوجوان وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کی ہدا یت پر صوبائی حکومت نے موٹر سائیکل اور سکوٹر مالکان کی مالی معاونت کیلئے احساس فیول سپورٹ پروگرام کا آغاز کردیا ہے۔ پروگرام کے تحت موٹر سائیکل اور اسکوٹر مالکان کو 2000 روپے فراہم کئے جائینگے۔دستک ایپ کے ذریعے احساس فیول سپورٹ پروگرام کے لئے آسان اور شفاف نظام متعارف کرایا گیا ہے جس کے ذریعے مستحق افراد رجسٹریشن کرکے صوبائی حکومت کے اس اقدام سے مستفید ہو سکتے ہیں۔




