موٹر سائیکل مکینک پر تشدد کرنیوالے پولیس اہلکار سمیت6افراد کیخلاف مقدمہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) چوری کے شبہ میں موٹرسائیکل مکینک کو اغواء کرکے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے اور ناک سے زمین پر لیکریں نکلوانے سمیت غیر انسانی سلوک کرنے کے الزام میں پولیس اہلکار احتشام سمیت6افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا’تاہم نشاط آباد پولیس ملزمان کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔تفصیل کے مطابق نشاط آباد کے علاقہ سجاداں کے رہائشی موٹرسائیکل مکین سلمان نے بتایاکہ پولیس کانسٹیبل احتشام وغیرہ نے اس پر چوری کا الزام لگاتے ہوئے زبردستی اٹھا کر ایک ڈیر ہ پر لے گئے جہاں پر اس کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا اور زمین پر ناک سے لکیریں نکلواتے ہوئے ویڈیو بنائی اور اس کے ساتھ ساتھ غیر انسانی سلوک کیا’اور اس سے سادہ کاغذ پر موٹرسائیکل چوری کا جھوٹا بیان لکھوا کر بڑی سے مشکل سے جان بخشی کروائی جس پر پولیس کو اطلاع کی تو نشاط آباد پولیس نے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم پولیس کانسٹیبل احتشام اور دیگر ساتھیوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں