موٹر سائیکل ٹکرانے سے آگ بھڑک اٹھی،3افراد زندہ جل گئے

رحیم یار خان (نامہ نگار)رحیم یار خان کی حدود ترنڈہ، محمد پناہ کے قریب سانگلہ موری پر دو موٹر سائیکل ٹکرانے سے آگ بھڑک اٹھی،جس سے ماں اور2بچے جھلس کر زندہ جل گئے جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ایک موٹرسائیکل سوار پٹرول سے بھرا گیلن لیجا رہا تھا، ریسکیو 1122اور پٹرولنگ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ جنہوں نے آگ پرقابو پا لیا، جاں بحق ہونیوالوں میں7سالہ مبینہ،5سالہ عائشہ اور ان کی والدہ نسیم بی بی جبکہ زخمیوں میں50سالہ جنید اور56سالہ اکرم شامل ہیں، اے ایس آئی پٹرولنگ پولیس شاہد اشرف کی مدعیت میں پولیس نے پٹرول خریدنے والے محمد اکرم پٹرول پمپ کے مالک بشیر احمد، مینیجر زاہد علی اور آئل مین عبدالرحمن کیخلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں