موٹر سائیکل پر پولیس لائٹ لگانیوالے کیخلاف مقدمہ درج

گوجرہ(نامہ نگار)موٹر سائیکل پرپولیس طرز کی لائٹ لگا کر گھومنے والا پولیس کے ہتھے چڑھ گیا ۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر430ج ب کا مشتاق مسیح اپنی موٹر سائیکل پر پولیس سے مشابہ نیلی وسرخ لائٹ لگا کر چک نمبر334ج ب کے قریب گھوم رہاتھاکہ گشت پر مامورتھانہ نواں لاہور پولیس پارٹی نے اس کو قابو کر لیااورحوالات میں بند کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں