موٹر سائیکل چوروں نے مزید دو شہریوں کو پیدل کر دیا

گوجرہ(نامہ نگار)چوروں نے دو اور شہریو ں کو موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا۔جبکہ نوسر باز نے شہری سے 80ہزارروپے ہتھیا لئے۔معلوم ہوا ہے کہ گرین ٹائون گوجرہ اپنی موٹر سائیکل نمبر 297ایف ڈی آرپر سوارہو کرگورنمنٹ کالج آیا ور موٹر سائیکل باہر کھڑی کر کے اندر چلا گیا کہ اس دوران نامعلوم چور اس کی موٹر سائیکل چوری کر کے فرارہو گئے،علاوہ ازیںصدیق پارک کا مقصوداحمد کی موٹر سائیکل نمبر9468ایف ڈی کے اس کے گھر کے باہر سے چوری ہوئی۔دریں اثناء محلہ گلشن اقبال کالونی کا رانا اسلام سامان کریانہ لینے شہر آیا جس کو نامعلوم نوسربازنے باتوں میں لگا کر80ہزارروپے کی نقدی سے محروم کر دیااور ملزمان فرارہو گئے ۔وارداتوں کی اطلاع تھانہ سٹی پولیس گوجرہ کودے دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں