چنیوٹ(نامہ نگار )پولیس آرگنائزڈ یونٹ نے کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کر کے چار موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد کی ہدایت پر لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ضلع بھر میں چنیوٹ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے اے ایس آئی نصراللہ خان نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چور گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چار مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔ گرفتار موٹر سائیکل چور گینگ ملزمان میں ساجد رسول, شہزادہ بلال شامل ہیں۔ ملزمان چنیوٹ پولیس کو موٹرسائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔ گرفتار ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے اورمزید اہم انکشافات بھی متوقع ہیں۔
41