موٹر سائیکل چور گروہ نے4شہریوں کی موٹر سائیکلیں چوری کرلیں

گوجرہ(نامہ نگار)چوروں نے نمازی سمیت چاراور شہریوںکی موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔معلوم ہواہے کہ ماڈل سٹی گوجرہ کا محمد شاہزیب اپنی موٹر سائیکل نمبر9135اے آر یو پر سوار ہو کراپنے دوست کے گھر گلشن کالونی میں آیا اورموٹر سائیکل اس کے گھر کے باہر کھڑ ی کر کے اندر چلاگیا جب واپس باہر آیا تو اس کی موٹر سائیکل چوری ہو نا پائی گئی ۔ چک نمبر 371 ج ب کاعلی رضااپنی موٹر سائیکل نمبر 3707 اے ایکس اے پر سوار ہو کرمسجد میں نماز کی ادائیگی کیلئے گیا اور موٹر سائیکل باہر کھڑی کی جس کو نامعلوم چوروں نے چوری کر لیا۔ چوروں نے ہائوسنگ کالونی گوجرہ کے سلیم کی موٹر سائیکل چوک گڈا خانہ الیکٹرونکس دکان کے باہر سے چوری کر لی۔محمد الیاس کی مو ٹر سائیکل نمبر2463ٹی ایس ایل چوروں نے قائد اعظم روڈ سے چوری کر لی۔ چک نمبر335ج ب کے زمیندارسلطان علی کے ڈیرہ میں داخل ہو کر دو قیمتی بکرے چوری کر لئے اور فرارہو گئے۔تھانہ سٹی وتھانہ نواں لاہور پولیس کووارداتوں سے آگاہ کر دیاگیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں