موٹر سائیکل چور گروہ کے سہولت کاروں سے مبینہ مک مکا،SHOمعطل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ سول لائن کے سابق ایس ایچ او بابر آفریدی کو موٹرسائیکل چوروں کے گروہ کے سہولت کاروں سے مک مکا کرنے پر معطل کا سامنا کرنا پڑا۔ ذرائع کے مطابق سابق ایس ایچ او تھانہ سول لائن سب انسپکٹر بابر آفریدی نے دو ہفتے قبل شہر میں موٹرسائیکل چوروں کے سرغنہ کاشف علی اور اس کے دو ساتھیوں نادر اور آصف کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کی مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کیں تھیں۔ بعدازاں پکڑے جانے والے موٹرسائیکل چوروں کے سہولت کار مبینہ طور پر دو کباڑیوں کو حراست میں لیکر ان سے سازباز کر لیا اور چوروں کے گروہ کو جوڈیشل کروا کر جیل بھجوا دیا۔ اس بات کا علم سی پی او صاحبزادہ بلال عمر کو ہوا تو انہوں نے فوری طور پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سول لائن سب انسپکٹر بابر وزیر خان آفریدی اور انچارج انوسٹی گیشن سب انسپکٹر مقصود خان کو بھی موٹرسائیکل چوروں کے گروہ کے سہولت کاروں سے سازباز کرنے پر معطل کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں