جڑانوالہ(صابر گھمن سے)ایس ایچ او تھانہ صدر ریاض اٹھوال نے موٹر سائیکل چھیننے و چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت حراست میں لیکر 6 لاکھ روپے مالیت کا مال و زر برآمد کر لیا،تفصیلات کے مطابق سرکل جڑانوالہ میں ڈکیتی راہزنی چوری کی وارداتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے ایس پی ٹائون ملک عابد حسین ظفر نے ایس ایچ او تھانہ صدر ریاض اٹھوال کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی جس پر ایس ایچ او ریاض اٹھوال نے ٹیم کے ہمراہ دن رات محنت کرکے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لائے موٹر سائیکل چھیننے و چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ کے سرغنہ نثار ولد گلزار ساکن 55 گ ب کو اسکے ساتھی صدیق ولد اقبال ساکن 119 گ ب کو حراست میں لیکر دوران تفتیش 6 لاکھ روپے مالیت کا مال و زر جس میں 6 عدد موٹر سائیکلیں اور 1 لاکھ روپے نقدی برآمد کر لی جبکہ گینگ میں شامل تیسرے ساتھی پرویز ساکن 128 کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارئے جا رہے ہیں ایس ایچ او ریاض اٹھوال کا کہنا ہے کہ گینگ کے پکڑے ارکان 9 مقدمات میں ملوث ہائے گئے ہیں گینگ کی گرفتاری سے موٹر سائیکل چھیننے و چوری کی وارداتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے ایس پی ٹائون ملک عابد حسین ظفر نے پولیس تھانہ صدر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی ہے۔
23