موٹر سائیکل کی ٹکر،4افراد زخمی

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار) سدھار جھنگ روڑ پر موٹر سائیکل سوار کی پیدل راہ گیروں کو ٹکر’ 4افراد زخمی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ سدھار جھنگ روڑ گردوارہ چوک کے قریب موٹر سائیکل سووار نے پیدل راہ گیروں کو ٹکر مار دی جس کے باعث موٹر سائیکل پر سوار3افراد اور راہ گیروں 13سالہ حافظہ’ 25 سالہ سفیان’ 65سالہ اسلم اور 45سالہ روفان شدید زخمی ہو گئے، ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کر کے ہسپتال منتقل کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں