موٹر سائیکل کی ٹکر لگنے سے خاتون جاں بحق

گوجرہ(نامہ نگار) موٹر سائیکل کی ٹکر لگنے سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر285ج ب کامحمد امجد اپنی ہمشیرہ کوثر بی بی کے ہمراہ گائوں سے موٹر سائیکل نمبر6665ٹی ایس ایل پر سوار شہر کی جانب آرہاتھاکہ ٹوبہ روڈ پر مخالف سمت سے آنیوالے موٹر سائیکل سوار سے ٹکر ہو گئی جس کے نتیجہ میں وہ موٹر سائیکل سے گر کر شدید زخمی ہو گئی جو موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی ۔دوسرا موٹر سائیکل سوار موقع سے فرارہوگیا۔اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس نے متوفیہ کی نعش تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ۔اور موٹر سائیکل ڈرائیورکی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں