موٹر سائیکل کی ٹکر لگنے سے 10سالہ بچہ جاں بحق

گوجرہ (نامہ نگار) تیزفتار موٹر سائیکل کی ٹکر لگنے کے نتیجہ میں جاں بحق ہو نے والے دس سالہ بچے کی نعش ورثاء کے حوالے ۔گھر میں کہرام مچ گیا۔موٹر سائیکل سوار فرارہو گیا۔معلوم ہواہے کہ گلی غلام غوث چوک ریلوے اسٹیشن گوجرہ کے ر ہائشی محمدحسن سلیم کادس سالہ بھتیجاعبداللہ گھر کے باہر گلی میں کھیل رہاتھاکہ اچانک ایک نامعلوم تیز رفتار موٹر سائیکل سوارنے اس کوٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں وہ شدیدزخمی ہو گیا۔اور موٹر سائیکل سوار موقع سے فرارہوگیا۔ زخمی کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کیاگیاجہاںوہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس نے اس کی نعش تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی بچے کی نعش گھر پہنچتے ہی کہرام مچ گیااور پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں