موٹر سائیکل کے پہیے میں چادر پھنسنے سے خاتون جاں بحق،شوہر زخمی

جڑانوالہ(نامہ نگار) موٹر سائیکل کے پہیے میں چادر پھنسے سے سڑک پر گرنے والی حاملہ خاتون گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی تلے آ کر جاں بحق’ خاوند شدید زخمی ہو گیا، حادثہ کا مرتکب ڈرائیورموقع سے فرار ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گائوںچک نمبر 277گ ب کا رہائشی فرحت عباس اپنی اہلیہ ذکیہ بی بی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر اڑکانہ جا رہا تھا کہ راستے میں موٹر سائیکل کے پہیے میں چادر پھنسے سے ذکیہ بی بی سڑک پر گر گئی اور پاس سے گزرنے والے گنے والی ٹریکٹر ٹرالی تلے آ کر جاں بحق ہو گئی جبکہ اسکے خاوند کو شدیدچوٹیں آئیں اطلاع پر تھانہ روڈالہ روڈ پولیس نے جاں بحق ہونیوالی خاتون کی لاش کو تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالہ کر دیا ہے حادثہ کا مرتکب ڈرائیورموقع سے فرار ہو گیا تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں