موٹر سائیکل کے پہیے میں چادر پھنسنے سے نوجوان جاں بحق

سمندری (بیوروچیف) موٹرسائیکل سوار چادر پھنسنے کے نتیجہ میں گر کر چل بسا۔ تفصیل کے مطابق سرفراز موٹرسائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ چک نمبر 468 گ ب کے قریب چادر موٹرسائیکل میں پھنسنے کے نتیجہ میں سڑک پر گر گیا، سڑک پر گرنے کے باعث اسے شدید چوٹیں آئیں اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا، پولیس نے نعش ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں