موٹر وے پر پولیس کی گاڑی کو ٹرک کی ٹکر،2اہلکار جاں بحق،7زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سمندری موٹرو ے پر ملتان پولیس کی گاڑی کو ٹرک نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں دو پولیس ملازم جاں بحق جبکہ سات زخمی ہو گئے جن کو تحصیل ہسپتال سمندری منتقل کیا گیا، موٹروے پولیس نے گاڑیاں اور لاشیں تحو یل میں لے کر کارروائی شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق سمندری موٹروے پر لاہور میچ میں ڈیوٹی کرنے کے بعد واپس جانے والے ملازمین کی سرکاری گاڑی نمبر ایل ای جی 2612 کو موٹروے پر ایک تیز رفتار ٹرک کے ڈرائیور نے غفلت لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹکر ماری جس کے نتیجہ میں سپیشل برانچ ملتان کا پولیس ملازم 48سالہ ظفر اقبال اور قمر حسین موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 36سالہ قدیر احمد ولد شفیق’ 31سالہ نعمان محمود ولد محمود احمد اور 44سالہ مقتدا ولد عبداﷲ’ رب نواز’ سعید اعجاز’ قدیر اور ذوالفقار وغیرہ سات پولیس ملازم زخمی ہو گئے جن کو موٹروے پولیس نے طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تحصیل ہسپتال سمندری منتقل کیا۔ حادثے کے دوران پولیس کی سرکاری گاڑی تباہ ہو گئی۔ پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر کارروائی شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں