8

موٹر وے پولیس کی ایم فورسیکٹر ون میں تیز رفتاری کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں

گوجرہ(نامہ نگار) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرو ے پولیس ایم فور سیکٹر ون کی اوور سپیڈنگ کیخلاف کارروائیاں جاری۔موٹر وے پر 166 کلو میٹر رفتار سے کار چلانے پرڈرائیور کے خلاف FIR درج ،ڈرائیور حوالات پہنچ گیا ۔حد رفتار کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی۔ سیکٹر کمانڈر محمد انجم مقصود ڈوگر آئی جی موٹروے پولیس رفعت مختار راجہ کے وژن اور ڈی آئی جی موٹروے پولیس دار علی خٹک کے احکامات کی روشنی میں ایم فور سیکٹر ون پر اوو ر سپییڈ نگ کیخلاف مہم جاری ہے۔ افسر تعلقات عامہ ایم فور سیکٹر ون محمد عثمان شبیرکے مطابق کہ شورکوٹ گوجرہ سیکشن پر موٹروے پولیس افسران گاڑیوں کی سپیڈ چیکنگ کر رہے تھے کہ ایک کار 166 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دیکھی گئی جسے فوری طور پر روک لیا گیا۔اور ڈسٹرکٹ پولیس کو کال کیا گیا اور ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کرایا گیا ۔ڈرائیورکو گاڑی سمیت تھانہ وریام والا میں بند کر دیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں