44

موہنجودڑو سے ملتی جلتی آثار قدیمہ دریافت

لاڑکانہ (نامہ نگار) موہنجودڑو سے ملتی جلتی ایک اور آثار قدیمہ دریافت ہونے کا انکشاف سامنے آیا، موئنجودڑو سے 20کلومیٹر دوری پر داہمراہ جو دڑو دریافت ہوا ہے۔کیوریٹر موئنجودڑو ظہیر الدین جوکھیو کی سربراہی میں محکمہ آثار قدیمہ کی ٹیم قدیم تہذیب داہمراہ جو دڑو پہنچ گئی، ماہر آثار قدیمہ کی ٹیم نے داہمراہ جو دڑو کی کھدائی شروع کردی۔ ظہیر الدین جوکھیو کیوریٹر موئنجودڑو کا کہنا تھا کہ داہمراہ جو دڑو بدھ مت دور کا ہے اور ہو بہ ہو موئنجودڑو سے مشابہت رکھتی ہے، گرمی کے باعث کھدائی کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے مزید کھدائی کا کام نارمل موسم میں کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں