مویشی منڈیوں کے قیام کیلئے اقدامات کو حتمی شکل دیدی گئی

سرگودھا (بیورو رپورٹ) عید الاضحیٰ کی مناسبت سے سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع اور تمام تحصیلوں میں مویشی منڈیوں کے قیام کیلئے اقدامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے سرگودھا کیٹل مینجمنٹ کی جانب سے باقاعدہ طور پر عارضی مویشی منڈیوں کے قیام اور جگہ کے تعین کیلئے مشاورت مکمل کرلی گئی ہے مویشی منڈیوں کے علاوہ جانور فروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون کیا جائیگا اور تمام مویشی فروخت کرنیوالے بیوپاریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ منڈیوں کے علاوہ مویشی فروخت کرنے سے اجتناب کریں کوئی بھی اس سلسلہ میں پکڑا گیا تو اس کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں