مویشی پال کسانوں کو معیاری فیڈ کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر لائیو سٹا ک ڈاکٹر حیدر علی خان نے تحصیل جڑانوالہ میں واقع ڈیری لیک فیڈز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کا تفصیلی معائنہ کیا۔انہوں نے فیڈ کی تیاری کے عمل، کوالٹی کنٹرول سسٹم، خام مال کی خریداری و ذخیرہ، لیبارٹری ٹیسٹنگ، صفائی کے انتظامات اور پنجاب اینیملز فیڈ اسٹف اینڈ کمپانڈ فیڈ ایکٹ2016 پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ڈاکٹر حیدر علی خان نے معیاری جانوروں کی خوراک کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بہتر فیڈ جانوروں کی صحت کے ساتھ ساتھ دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ کا باعث بنتی ہے۔ انہوں نے فیڈ مل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ معیاری خام مال کے استعما ل، درست فارمولا، مناسب پیکنگ و لیبلنگ اور ریکارڈ کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے انتظامیہ کو سالانہ لائسنس کی تجدید بروقت مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ لائیوسٹاک مویشی پال کسانوں کو محفوظ اور معیاری فیڈ کی فراہمی کے لئے فیڈ ملز کی مسلسل نگرانی جاری رکھے ہوئے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں