مٹی کا تودہ گرنے سے ملبے تلے دب کر9رضا کار جاں بحق

گلگت(نامہ نگار) گلگت کے دنیور نالے میں مٹی کا تودہ گرنے کے باعث 8رضاکار ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق مقامی رضاکار سیلاب سے متاثرہ واٹر چینل کی بحالی کا کام کر رہے تھے کہ ان پر مٹی کا تودہ آگرا، لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملبے تلے دب کر 8رضاکار جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد افراد کے ابھی تک ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے، حادثے میں زخمی 3افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ مقامی افراد کی جانب سے ریسکیو کا بھی عمل جاری ہے۔دوسری جانب ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے دنیور نالہ حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کو حکومتی پالیسی کے تحت معاوضہ دیا جائے گا، زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی، حکومت غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے، متاثرین کی ہر ممکن مدد یقینی بنائی جائے گی۔وزیراعلیٰ حاجی گلبر خان نے ریسکیو آپریشن تیز کرنے کے احکامات جاری کر دیئے، صوبائی سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی جی بی ڈی ایم اے کو فوری اقدامات کی ہدایت کر دی۔انہوں نے صوبائی سیکرٹری صحت کو زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں