مچل اسٹارک نے جنوبی افریقہ کیخلاف فائنل میں متعدد ریکارڈ بنا دئیے

لندن (سپورٹس نیوز) آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے جنوبی افریقا کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیے۔آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے لارڈز کرکٹ گرائونڈ میں جنوبی افریقا کے خلاف فائنل کی دوسری اننگز میں 58 رنز کی اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کو بھنور سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا۔اسٹارک نے نویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئے جب آسٹریلیا کی دوسری اننگز میں 73 رنز پر 7 وکٹیں گر چکی تھیں۔جنوبی افریقا نے میچ پر گرفت مضبوط کرلی تھی لیکن اسٹارک کی بیٹنگ نے ٹیم کے ٹوٹل کو 207 رنز تک پہنچایا اور ٹیم کی برتری 282 رنز تک پہنچا دی۔انہوں نے ایلکس کیری کے ساتھ آٹھویں وکٹ کے لیے 61 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔اس کے بعد اسٹارک نے نیتھن لیون کے ساتھ تیسرے دن آسٹریلیا کی دوسری اننگز کا آغاز کیا تاہم دو رنز بنانے کے بعد لیون آئوٹ ہوئے۔ لیکن پھر مچل اسٹارک نے جوش ہیزل ووڈ کے ساتھ مل کر 59 رنز بنائے جو اب کسی بھی آئی سی سی ٹورنامنٹ کے فائنل میں 10ویں وکٹ کے لیے سب سے بڑی شراکت ہے۔جوش ہیزل ووڈ 17 رنز بناکر آٹ ہوئے جبکہ اسٹارک 58 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔ٹیسٹ فارمیٹ میں یہ اسٹارک کی آٹھویں نصف سنچری تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں