مچل سٹارک کا بابر اعظم کے جرسی نمبر56کو ترجیح دینے پر دلچسپ تبصرہ

سڈنی (سپورٹس نیوز)آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے بابر اعظم کے جرسی نمبر 56 کو ترجیح دینے پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔مچل اسٹارک نے حال ہی میں بگ بیش لیگ کے’60 سیکنڈ سلوگ’ ویڈیو سیگمنٹ میں آسٹریلوی کرکٹر مچل مارش کے ساتھ شرکت کی۔اس سیگمنٹ کے دوران دونوں کرکٹرز نے دلچسپ گفتگو کرکے شائقینِ کرکٹ کو انٹرٹین کیا۔مچل مارش نے سیگمنٹ کے دوران مچل اسٹارک سے پوچھا کہ جب بابر اعظم نے سڈنی سکسرز کے ساتھ معاہدہ طے کیا تو اْنہوں نے ہمیشہ کی طرح اپنی جرسی نمبر 56 کو ترجیح دی، آپ اس حوالے سے کیا کہیں گے؟ مچل اسٹارک نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ْنہوں نے مجھ سے بہت زیادہ معاوضہ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں