مچل سٹارک کا بی بی ایل سے معاہدہ ہو گیا

سڈنی (سپورٹس نیوز) آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل سٹارک 11 سال کے وقفے کے بعد ایک مرتبہ پھربگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔سٹارک نے آئندہ سیزن کے لیے سڈنی سکسزرز کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ لیگ کا 15واں ایڈیشن 14 دسمبر سے 25 جنوری تک جاری رہے گا۔ مچل سٹارک نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایشز سیریز کے ختم ہونے کے بعد اپنی فٹنس کی صورتحال دیکھ کر لیگ میں شرکت کے لیے دستیاب ہوں گے۔وہ پچھلے دو سیزنز کی طرح اس بار بھی سڈنی سکسزرز میں سپلیمنٹری پلیئر کے طور پر شامل ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں