مچل مارش کا شیفیلڈ شیڈ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

پرتھ (سپورٹس نیوز)آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش نے اعلان کیا ہے کہ وہ جاری گھریلو سیزن کے اختتام پر شیفیلڈ شیلڈ کرکٹ کو خیر باد کہہ دے دیں گے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے لیے دستیاب رہیں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مچل مارش نے اپنے اس فیصلہ کو وکٹوریہ کے خلاف میچ کے بعد اپنے ویسٹرن آسٹریلیا کے ساتھی کھلاڑیوں کو بتایا۔34 سالہ مچل مارش نے ویسٹرن آسٹریلیا کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈبلیواے سی اے)کے ذریعے جاری بیان میں کہاکہ ویسٹرن آسٹریلیا کے لیے شیفیلڈ شیلڈ کھیلنا میرے لیے بڑے اعزاز کی بات رہی ہے۔ میں اس وقت ٹیم اور سکارچرز کے لیے پوری طرح وقف ہوں۔ ویسٹرن آسٹریلیا(ڈبلیو اے)نے میری زندگی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور میں مستقبل میں بھی ہر ممکن طریقے سے اپنا حصہ ڈالتا رہوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں