43

مکئی کے تکوں سے بیسن تیار کرنیوالا یونٹ پکڑا گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جھنگ روڈ پر پرتاب نگر میں کامیاب چھاپہ مار کر مکئی کے توکوں کو پیس کر ملاوٹی بیسن تیار کرنے والا یونٹ پکڑ لیا’ 4200 کلو مکئی کے تکے’ 1600 کلو ملاوٹی بیسن اور دیگر سامان ضبط کر لیا گیا، ملزم کو حراست میں لیکر حوالہ پولیس کر دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے چھاپہ مارا تو ملزم چکیاں لگا کر مکئی کے تکے پیس کر ملاوٹی بیسن تیار کر کے دلکش پیکنگ کر کے شہر بھر میں سپلائی کیا جاتا تھا جبکہ صفائی کے بھی ناقص انتظامات پائے گئے، ملازمین کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس بھی موجود نہ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں