مکان خریدنے اور کاروبار کا جھانسہ دیکر3شہریوں سے4کروڑ کا فراڈ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چالاک ملزمان کا گھر خریدنے اور کاروبار کا جھانسہ دیکر 3شہریوں کیساتھ 4کروڑ کا فراڈ۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق مدینہ ٹائون کے علاقہ سوساں روڈ کے رہائشی عطاء الرحمن نے پولیس کو دی جانیوالی درخواست میں بتایا کہ اس کے جاننے والے ملزم محمد اقبال نے اس کا گھر دو کروڑ 70لاکھ میں خریدا۔ بعدازاں ملزم اقبال سے رقم کا مطالبہ کیا تو ملزم نے رقم کے بدلے میں چیک دیا جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکا۔ سول لائن کے تاجر افضل خان نے پولیس کو بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم محمد اعظم نے کاروبار کیلئے 85لاکھ کی رقم حاصل کر کے بدلے میں چیک دیا جو کہ بوگس نکلا۔ علاوہ ازیں ایڈن گارڈن کے رہائشی دانیال نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ اسکے جاننے والے ملزم زوہیب حسن نے کاروبار کا جھانسہ دیکر 30لاکھ کی رقم لیکر واپس نہ کی۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں