فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ گلشن علی ٹائون میں خستہ حال مکان کی چھت زمین بوس ہونے سے ملبے تلے دب کر خاتون سمیت دو افراد بری طرح زخمی ہو گئے، ریسکیو1122 نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا’ گلشن علی ٹائون میں محنت کش 42 سالہ افضل کے گھر کی چھت خستہ حال ہونے کے باعث اہل خانہ چھت پر مٹی ڈال رہے تھے کہ اچانک مکان کی چھت زمین بوس ہو گئی اور ملبے تلے دب کر 32 سالہ افضل اور 30 سالہ مہوش بری طرح زخمی ہو گئے’اطلاع پر ریسکیو1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ملبے سے نکال کر طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال پہنچا دیا، جہاں ڈاکٹرز ان کی جانیں بچانے کیلئے کوشاں ہیں۔
44