مکان کی چھت گرنے سے17سالہ لڑکی جاں بحق

شورکوٹ چھاؤنی (نامہ نگار)شورکوٹ نواحی قصبہ کھمانوالہ میں کچے مکان کی چھت گر گئی۔تفصیلات کے مطابق شورکوٹ چھاؤنی کے نواحی قصبہ میں کچے مکان کی چھت گر گئی چھت گرنے سے گھر میں موجود 17سالہ روبا نامی لڑکی جاںبحق ہوگئی جبکہ 55سالہ خورشید بی بی شدید زخمی ہو گئی جس کو ریسکیو 1122 نے فوری ٹی ایچ کیو ہسپتال شورکوٹ منتقل کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں