مکان کی چھت گرنے سے2بچے جاں بحق،3افراد زخمی

لاہور (بیورو چیف) لاہور میں شاہدرہ کے علاقے عباس نگر میں افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک مکان کی چھت گرنے سے دو کمسن بچے جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ عتیق نامی شہری کے گھر پیش آیا، جہاں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ملبے تلے دب گئے۔جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت 9سالہ عائشہ اور 11سالہ حسنین کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں 35سالہ عتیق، 30سالہ سمیرا اور 6سالہ سلیمان شامل ہیں۔ حادثے کے وقت تمام افراد گھر کے اندر موجود تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے فورا بعد اہلِ محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کیں اور ملبے میں دبے افراد کو نکالا۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں