59

مکان کے لالچ میں پھوپھا جلاد بن گیا ‘ بھتیجے کو قتل کرکے نعش چھپا دی

ڈجکوٹ(نامہ نگار)خون سفید ہو گیا مکان کی لالچ میں سگا بھتیجا قتل کر کے نعش دور دراز چھپا دی ، مغوی خوبرو نوجوان وقار گل کا جھاڑیوں سے ڈھانچہ نواحی گائوں سیتلاں سے برآمد ، جانور گوشت بھنبھوڑتے رہے ، تعفن سے سانس لینا محال ہو گیا، مقتول کی والدہ سلمی بی بی نے بتایا کہ سگے پھوپھا نے دیگر ملزمام سے مل کر مکان ہتھیانے کے لئے معصوم بھانجے کو ناحق قتل کیا ، مقتول وقار کا کینال ویو کالونی میں ذاتی مکان تھا ، پھوپھا اپنی فیملی کے سارے وقار کے ساتھ رہنے لگا ، مکان کے لالچ میں ملزمان نے میرے بیٹے کو قتل کرکے لاش جھاڑیوں میں پھینک دی تھانہ روشن والا میں بیٹے کے اغوا کا مقدمہ درج کروا رکھا تھا ،مقتول کی والدہ اور دیگر لواحقین سراپا احتجاج اور انصاف کے طالب ہیں پولیس نے مقتول کا ڈھانچہ برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کے لئے رورل ہیلتھ سنٹر منتقل کر دیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں